پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

لاہور:پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا جس میں وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز شامل ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کمپنی کے اشتراک سے سیریز کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔

ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ دینی چاہئے، شعیب اختر کی ماہرانہ رائے

Related Posts