گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فنکاربرادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فنکاربرادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فنکاربرادری کا سخت رد عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں اور اسلام مخالف بیانات دینے پر جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں وہیں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی رنجیدہ ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

احسن خان نے ٹوئٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا اگر فرانس واقعی ایک جمہوریہ ہے تو پھر وہاں آزادی ہونی چاہئے لیکن آزادی کے نام پر دوسرے مذاہب کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔

میں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ؐکی شان میں ہونے والی اس گستاخی پر اپنے پورے دل سے احتجاج کرتا ہوں۔ اب اس چیز کو (گستاخانہ خاکوں کی اشاعت) کو رکنا ہوگا۔

فیروز خان نے بھی ٹوئٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ”حضرت محمدؐ سب سے پہلے“ اس کے ساتھ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے تمام مسلمانوں سے معافی مانگنے اور فرانسیسی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Related Posts