سعودی عرب میں بھی سج گیا بسنت کا رنگا رنگ میلہ، “بو کاٹا” سے فضا گونج اٹھی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن میں بسنت میلہ منایا گیا، جس میں پاکستانی مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پتنگ بازوں نے رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان کو رنگین بنا دیا اور ایک دوسرے سے پیچ لڑا کر بو کاٹا کے نعرے بھی لگائے۔

میلے میں مردوخواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب پتنگ بازی کی اور بسنت سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بسنت ہمارا روایتی تہوار ہے جسے پردیس میں منا کر دیس کے مزے کو دوبالا کرکے خوشی ہوئی۔

میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی اور کہا کہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، جس نے بسنت منانے کی خصوصی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

گمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں سینٹر آف ایکسیلنس گیم چینجر ثابت ہوگا، امین الحق

بسنتے میلے میں بچوں کے لئے جھولے، فیس پینٹنگ، میجک شو کا انتظام بھی تھا، جس سے بچوں نے خوب مزہ کیا۔

میلے میں پاکستان کے لذیذ اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔

اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو ڈور کی مدد سے فضا میں بلند کیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں کی پتنگوں سے بھر گیا، چاروں جانب بو کاٹا کے نعروں سے بھی فضا گونجتی رہی اور لاہوری بسنت کا مزہ دوبالا ہوتا رہا۔

ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا تھا پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانے کے لیے آئندہ سال بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Posts