پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہری کو توہین مذہب پر سزائے موت سنا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو انڈیا ٹوڈے

پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

خصوصی عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے توہین مذہب کے کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پنجاب کے شہر گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری قیصر سجاد کو توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر پیکا قانون کے سیکشن 11 کے تحت 7 برس قید کا حکم سنا دیا۔

عدالت نے ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنا دیا۔ خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Related Posts