بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور فلم پروڈیوسر و ڈیزائنر گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے اداکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ گوری جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود لکھنؤ میں واقع فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے
علاوہ ازیں تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
مدعی جسونت شاہ کے مطابق گوری خان نے انہیں فلیٹ خریدنے پر مجبور کیا۔
معلوم رہے کہ گوری کی اپنی کمپنی ہے جس کا نام گوری خان ڈیزائنز ہے اور ان کا شمار بالی ووڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو ڈیکوریٹ کیا ہے۔