بھارت میں علیگڑھ کے مسلمانوں کیخلاف سڑک پر نماز پڑھنے کا مقدمہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علیگڑھ  کی پولیس نے نمازیوں کیخلاف درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ  21 اور 22 اپریل کو پیش آیا جہاں پولیس نے  سڑک پر نماز پڑھنے والے  مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار اب مقتول مسلم سیاستدان کی بیوہ کے پیچھے پڑ گئی

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ تھے جبکہ بقول پولیس لوگوں کو  سڑک پر نماز پڑھنے سے منع کیا گیا تھا ۔تا ہم پولیس اب ان علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کرنے میں  مصروف ہے جہاں جہاں  نماز  کی ادائیگی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر  سب انسپکٹر یتندرا پرتاپ سنگھ  کی مدعی میں امتناعی احکامات کی خلاف ورزی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 186 (سرکاری ملازمین کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ) کے تحت میں درج کرائی  گئی ۔

جبکہ  دوسری جانب  ایف آئی آر دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج اشوک کمار سنگھ نے درج کرائی۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے سے پہلے امن کمیٹیوں کی میٹنگز کیں اور لوگوں کو بتایا کہ سڑکوں پر نماز نہ پڑھی جائے کیونکہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے باوجود نماز ادا کی گئی۔

Related Posts