فلپائن میں دھماکے، خاتون خودکش بمبار سمیت 11 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلپائن میں دھماکے، خاتون خودکش بمبار سمیت 11 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
فلپائن میں دھماکے، خاتون خودکش بمبار سمیت 11 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

منیلا:فلپائن کے صوبہ سولو میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق فلپائن کی فوج کا کہنا تھاکہ صوبائی دارلحکومت مولو میں ہونے والے دھماکوں میں ایک خاتون خودکش بمبار بھی ہلاک ہوئی۔

فوج نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا کہ پہلا دھماکا دوپہر 12 بجے کے وقت ایک مصروف سڑک پر گروسری اسٹور کے باہر ہوا جب کہ اس کے ایک گھنٹے بعد 100 میٹر کے فاصلے پر دوسرا دھماکاہوا جس میں چرچ کو نشانہ بنایا گیا۔

دونوں دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جن میں اکثریت پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوج کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی منڈی سوادجان نے کی ہے جو کہ جنوری 2019 میں کیتھولک چرچ پر دھماکے میں بھی ملوث ہے۔گزشتہ سال چرچ پر ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Posts