بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کردی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کردی
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کردی

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورمرحومہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری جنہوں نے بیٹے کو جنم دیا تھا، انہوں نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں کے نام پر ”میر“ اور دادا کے نام پر ”حاکم“ رکھا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی تصاویر شیئر کیں۔

اس سے قبل بختاور بھٹو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بیٹے کی ولادت 10 اکتوبر کو ہوئی۔ ”ہم اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ ،بختاور بھٹو کا عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

واضح رہے کہ بختاور کی شادی 29 جنوری 2021 کو بزنس مین محمود چوہدری سے انجام پائی تھی، تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے اہل خانہ کے علاوہ سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Related Posts