اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن پر سابق کرکٹر شعیب اختر سے غیر مہذب رویئے اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے پر پروگرام کے میزبان نعمان نیاز کوبھی معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی نے معاملے کی انکوائری مکمل ہونے تک ڈاکٹرنعمان نیاز کو بھی آف ایئر کردیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک ڈاکٹر نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کرینگے۔
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر پی ٹی وی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری ٹی وی اینکر کا ناشائستہ رویہ، شعیب اختر نے لائیوشو میں استعفیٰ دیدیا
شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا
شعیب اختر سے بد تمیزی، علی زیدی کا نعمان نیاز کی برطرفی کا مطالبہ
پی ٹی وی کے پروگرام گیم آن ہے کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کون ہیں؟