کوئٹہ: سیاسی بحران اختتام کی طرف بڑھنے لگا، بلوچستان اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کیلئے سیاسی گہما گہمی شروع ہوگئی۔
یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ دے دیا
بلوچستان اسمبلی کے نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کل جمعہ کے روز صبح 10 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ سے حلف بھی اسی روز لیا جائے گا۔
کل شام کو گورنر بلوچستان نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب جمعے کے روز کوئٹہ میں ہوگی جس میں نامور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے سردار یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان جبکہ بابر موسیٰ کو نیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 3 روز قبل ہوا، جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔