ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی
ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو قابل فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو بہت ہی شاندار آغاز ہے مگر یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔

رمیز راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے تاریخی فتح پر الحمد للّٰہ کے الفاظ ادا کیے۔

انہوں نے اللہ رب العزت کی تعریف کے بعد کہا کہ یہ تو بہت ہی شاندار آغاز ہے، مگر یاد رکھیں سفر ابھی شروع ہوا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے گرین شرٹس کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ایونٹ میں تاریخی فتح پر کہا کہ یہ تمام پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بوائز کا لفظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکوں تمہارا شکریہ کہ تم نے ہمیں یہ بہت ہی پیارا لمحہ دیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔مائیکل وان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی۔ویرات کوہلی کا اعتراف

سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آپ اس پر بہت اچھی طرح بحث کرسکتے ہیں کہ بابر اعظم تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

Related Posts