بھارتی اداکارہ نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پرگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پرگرفتار
بھارتی اداکارہ نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پرگرفتار

ممبئی: بھارتی اداکارہ کو نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 بھارتی اداکارہ یو ویکا چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں کئی گھنٹے تھانے میں گزارنے کے بعد رہائی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ یو ویکا چوہدری نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر بات چیت کی تھی، ان کے تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔مگر ان پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما نے کوہلی اور بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کردی

بالی وڈ اداکارہ یوویکا چوہدری بھارتی فلم انڈسٹری میں متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی انہیں غیر مناسب تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts