اے این ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 3کلو860گرام ہیروئن برآمد،3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 3کلو860گرام ہیروئن برآمد،3ملزمان گرفتار
اے این ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 3کلو860گرام ہیروئن برآمد،3ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمدکر لی ہے جبکہ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی ہیں۔

ترجمان اے این ایف سندھ کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے 2 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ایک ملزم سیالکوٹ میں بھی مقدمے میں نامزد ہے۔

کراچی ائرپورٹ پر دوسری کارروائی کے دوران ایک کلو 400 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی، گرفتار مسافر بلال خان نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

اقبال پارک پہنچو اور اپنی ریٹنگ دیکھو، ریمبو اور عائشہ اکرم کی آڈیو کال لیک

اقبال پارک پہنچو اور اپنی ریٹنگ دیکھو، ریمبو اور عائشہ اکرم کی آڈیو کال لیک

ترجمان کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران امریکا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 20 کلو گرام آئس تحویل میں لی گئی، منشیات پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts