وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے لیے ” کسان پورٹل ” کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خن نے کسانوں کے لیے " کسان پورٹل " کا آغاز کردیا
وزیراعظم عمران خن نے کسانوں کے لیے " کسان پورٹل " کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زراعت کے شعبے کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت ’کسان پورٹل‘ کا آغاز کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسان پورٹل کسانوں کی مدد کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ کسان پورٹل کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ محکموں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور نئی تحقیق کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بیج تیار کیے جائیں اور تعلیمی ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی ٹیک نظام کے شامل ہونے سے ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، آرمی چیف

فلاحی تنظیم کی سربراہ روشنا محبوب راجپڑ کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کے فروغ، چھوٹے کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے اور ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کاشتکار برادری کی خدمت درحقیقت پاکستان کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت زرعی تحقیق بالخصوص بیج کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں زراعت کے شعبے کو انشورنس کا احاطہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ چھوٹے کسانوں کو مالی مدد فراہم کرے گا اگر ان کی پیداوار کو قدرتی آفات سے نقصان پہنچے۔ . انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کسانوں کو ان کے خاندان کے بیمار افراد کے علاج میں فائدہ پہنچائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کسان برادری کی خوشحالی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈیم بنائے جا رہے ہیں وہ ملک میں زرعی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت تقریبا دُگنی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر منفی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں کمی کی وجہ سے حکومت کو گندم ، چینی اور دالیں درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملک سویا بین ، زیتون کے تیل اور ایوکاڈو کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دیے جارہے ہیں۔  چینی ماہرین کسانوں کو تکنیکی مدد فراہم کریں گے جس سے زراعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل مالامال ملک ہے، اگر سائنسی بنیادوں پر ان وسائل کا صحیح استعمال کیا جائے تو زرعی شعبے انقلاب برپا ہو جائے گا۔

Related Posts