یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں مرد ہوں۔اردو فلکس پر مسٹرکوئین کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں مرد ہوں۔اردو فلکس سیریزمسٹرکوئین کا ٹریلر جاری
یقین کرنا مشکل ہوگا کہ میں مرد ہوں۔اردو فلکس سیریزمسٹرکوئین کا ٹریلر جاری

اردو فلکس پر کورین سیریز مسٹر کوئین کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کا آغاز ملکہ کے اس بیان سے ہوتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر یہ سچ ہے کہ میں مرد ہوں۔

تفصیلات کے مطابق 2020میں ہٹ ہونے والا کورین ڈرامہ مسٹر کوئین اردو ڈبنگ کے ساتھ اردو فلکس پر دستیاب ہوگا۔ مسٹر کوئین سیریز پاکستانی ویڈیو اسٹریمرز کیلئے نئی ہے جس سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوگی۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر نئی  کورین سیریز مسٹر کوئین کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو نے  ٹریلر دیکھنے والوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے لوگ غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

براری خاندان کی اجتماعی خودکشی پر نیٹ فلکس سیریز کے چشم کشا انکشافات

مختصر دورانیے کے اردو فلکس ٹریلر میں ملکہ کے کردار میں ایک ایسی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو ماضی میں مرد رہ چکی ہے اور اسے اپنے عورت بن جانے پر اتنا افسوس ہے کہ وہ رونا شروع کردیتی ہے کہ مجھ میں لڑکوں والا کچھ نہیں بچا۔

ہر طرف افواہیں پھیل جاتی ہیں کہ ملکہ ہوش میں آنے کے بعد عجیب و غریب حرکتیں کر رہی ہیں۔ ملکہ بادشاہ سے پوچھتی ہے کہ کیا یہ سلطنت جوسیون ہے؟ بادشاہ کہتا ہے کہ ہاں، وہ طنزیہ انداز میں سوال کرتی ہے کہ پھر تو تم یہاں کے بادشاہ بھی ہوگے؟

ملکہ بتاتی ہے کہ اسے مردوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ سامنے موجود شخص بتاتا ہے کہ میں ہی یہاں کا بادشاہ ہوں۔ ملکہ خوفزدہ ہو کر کہتی ہے تو کیا میری شادی تم سے ہورہی ہے؟ بادشاہ خوش ہوکر بتاتا ہے کہ ہاں، کل ہماری شادی ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

پھر ملکہ کو یاد آتا ہے کہ اس کا جسم پانی کی وجہ سے بدل کر لڑکی کا ہوگیا تھا۔ ملکہ بھاگ کر پانی سے بھرے برتن میں سر ڈال دیتی ہے۔ خواتین درباریوں کی پوری فوج ملکہ کی جان بچانے میں جت جاتی ہے۔ نیٹ فلکس سیریز 28اکتوبر سے شروع ہوگی۔ 

Related Posts