ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے وزیراعظم ہاؤس کا جعلی سیکشن آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا خودساختہ نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمونی پاکستان کے چیئرمین مصطفیٰ انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم لوگوں سے لاکھوں روپے کے عوض ذاتی پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری گرین نمبر استعمال کرنے کا این او سی وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ پر بطور سیکشن افسر بن کر پیسوں کے عوض فروخت کر رہا تھا۔
ملزم خود ساختہ تنظیم کو گورنمنٹ آف پاکستان کی منظور شدہ تنظیم بتا کر ممبرشپ اور مختلف اضلاع میں نیشنل پیس کونسل فار انٹر فیتھ ہارمونی پاکستان کے عہدے داران بنانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ملزم کے نجی دفتر واقع ایف الیون سیکٹر اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیٹر پیڈ، مختلف اتھارٹی لیٹر و جعلی سرکاری دستاویزات مواہیر لیٹرز پیڈ کمپیوٹرز موبائل فونز جعلی پارٹی کی رسیدیں پارٹی لیٹر پیڈ اور بڑی تعداد میں نیشنل پیس کونسل کے مختلف لوگوں کے نام پر جاری شدہ کارڈز اور مختلف شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی برآمد کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایف آئی اے اور کمرشل بینک سرکل کی کارروائی، حوالہ ہندی میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
گرفتاری کا ریکارڈ نہ چالان،پولیس محمودآباد سے کارڈیلر کو اغواء کرکے لے گئی