نیٹ فلکس سیریزمیں بھارتی فنکاروں کوپاکستانی بنانے پر مایوسی ہوئی۔احمد بٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احمدبٹ نیٹ فلکس سیریزمیں بھارتی فنکاروں کوپاکستانی کرداردینے پر ناخوش
احمدبٹ نیٹ فلکس سیریزمیں بھارتی فنکاروں کوپاکستانی کرداردینے پر ناخوش

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار احمد علی بٹ نے نیٹ فلکس سیریز میں بھارتی فنکاروں کو پاکستانی بنا کر پیش کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں احمد علی بٹ نے کہا کہ مجھے نیٹ فلکس سیریز میں بھارتی اداکاروں کو پاکستانی دکھانے پر مایوسی ہوئی۔ پاکستانی پس منظر میں بھارتی اداکاروں کی جگہ پاکستانی فنکار کیوں نہیں دکھائے جاسکتے؟

Ahmad Ali Butt Appalled Seeing Indians as Pakistanis in Netflix shows

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکار احمد بٹ نے کہا کہ پاکستانی شہروں کی کہانی پر مبنی فلموں میں پاکستان کے حقیقی مقامات کیوں نہیں دکھائے جاتے، مصنوعی جگہوں پر شوٹنگ مکمل کیوں کی جاتی ہے؟ فلم کیلئے ترقی پسندانہ پالیسیز لانے کی ضرورت ہے۔

 یہ بیان احمد بٹ نے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ مشہور سمجھی جانے والی سیریز اسکوئڈ گیم کے دوران دیا ہے جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ سیریز میں پاکستانی کردار علی عبدل بھارتی فنکار انوپم ترپاٹھی نے ادا کیا۔

بھارت میں پیدا ہونے والے انوپم ترپاٹھی 2010 میں کوریا منتقل ہوگئے تھے۔ ان کے کردار کو کورین ڈرامہ سیریز اسکوئڈ گیم میں بے حد سراہا جارہا ہے۔ سیریز میں ترپاٹھی نے پاکستانی مہاجر کا کردار نبھایا ہے جو اپنے خاندان کیلئے دولت کمانا چاہتا ہے۔

دل میں کامیابی کا خواب لے کر یہ پاکستانی مہاجر جنوبی کوریا منتقل ہوجاتا ہے تاہم جنوبی کوریا میں اسے دولت کمانے کا حقیقی موقع میسر نہیں آتا۔ احمد بٹ نے بھارتی فنکار کو پاکستانی دکھانے پر نیٹ فلکس کے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز خان کی دوستوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts