اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، 3 کار لفٹرز اور 2 موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، 3 کار لفٹرز اور 2 موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار
اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، 3 کار لفٹرز اور 2 موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں کار اور موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کامیاب کاروائیاں، تین کار لفٹرز  اور  دو موٹر سائیکل  لفٹرز ملزمان گرفتار کر لیے۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار (04)  سرقہ شدہ کاریں، ایک (01) سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور دو (02)  پستول برآمد ہوئے ہیں۔

 اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سی(اے وی ایل سی) نارتھ نا ظم آباد و کورنگی ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے تین کار لفٹرز  اور  دو موٹر سائیکل  لفٹرز ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کار / موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم اصغر مکی گروہ کا سرغنہ اور سال 2013  سے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اے وی ایل سی کے ہا تھوں پانچ (5) مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے.

اے وی ایل سی حکام کے مطابق ساتھی ملزم راشد کشمیری بھی سال 2013  سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور چار مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کرائے پر گاڑی حاصل کر کے وارداتیں کرتے ہیں، اور گاڑی چھیننے کے بعد گاڑی کے مالک کو کرائے کی گاڑی میں شفٹ کر کے گھماتے رہتے ہیں جب تک چھینی ہوئی گاڑی شہر سے باہر محفوظ مقام تک نہ پہنچ جائے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان  خیرالامین اور تقی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں اور پہلے بھی چار مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کی تفصیلات

ملزم نمبر 1: اصغر مکی ولد رمضان۔ ملزم نمبر 2: راشد کشمیری ولد اکبر خان۔ ملزم نمبر 3: ریاض ولد نذر حسین. ملزم نمبر 4: خیرالامین ولد محمد شاہ۔ ملزم نمبر 5: تقی عرف توقی ولد محمد رشید۔

چھینی گئی گاڑیوں کی تفصیلات

نمبر۱: کار نمبرAJN-929  سوزوکی آلٹو تھانہ تیموریہ سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 918/2021 ہے۔ نمبر۲: کار نمبر AGS-186 کورے  تھانہ مبینہ ٹاؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 766/2021 ہے۔ نمبر۳:  کار نمبر AAM-950  سوزوکی خیبر  تھانہ عزیز بھٹی  سے  سرقہ ہے جسکا  مقدمہ الزام نمبر 802/2021 ہے۔ نمبر۴:    کار نمبر AMK-765  سوزوکی مہران  تھانہ گلبرگ سے  سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 543/2021ہے۔نمبر ۵:  موٹر سا ئیکل نمبرKMC-0892  سپر اسٹار70   تھانہ صدر سے  سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر519/2021  ہے۔ نمبر 4: ملزمان سے برآمد شدہ  اسلحہ کے مقدمات الزام نمبر736-737/2021  بجرم دفعہ 23 (i)/A   تھانہ ناظم آباد میں درج ہیں۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔

Related Posts