نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کیلئے بھارت سے جعلی تھریٹ بھیجے گئے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کیلئے بھارت سے جعلی تھریٹ بھیجے گئے۔فواد چوہدری
نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کیلئے بھارت سے جعلی تھریٹ بھیجے گئے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جعلی خبریں چلا کر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرایا جس کیلئے بھارت سے دہشت گردی کے جعلی تھریٹ ارسال کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کو دھمکی آمیز پیغامات بھارت سے بھیجے جارہے ہیں۔ میں وزیر اعظم کے ساتھ تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیر اعظم کی تقریر تک انہیں یہ اطلاع نہیں دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دھمکی دینے کیلئے حمزہ آفریدی کا نام استعمال کیا گیا جو اس لیے ہوا کیونکہ تاثر دینا تھا کہ تھریٹ پاکستان سے گیا۔ جس ڈیوائس پر حمزہ آفریدی کے نام سے آئی ڈی بنائی گئی، اس پر 13 آئی ڈیز موجود ہیں۔ اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، انہیں ابھی سے دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جو تھریٹ ارسال کیا گیا، وہ احسان اللہ احسان کی آئی ڈی سے کیا گیا۔ لوگ ففتھ جنریشن وار میں استعمال ہوجاتے ہیں اور انہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ ہم نے ڈیوائس کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں جو تھریٹس بھیجنے کیلئے استعمال کی گئی۔ یہ ممبئی میں ایک شخص اوم پرکاش مشرا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دورہ منسوخ ہوجانے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ای میل بھیجی گئی۔ ای میل بھارت سے وی پی این لگا کر بھیجنے والوں نے اس کی لوکیشن سنگاپور ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ ڈیوائس اگست 2019 میں بھارت میں لانچ کی گئی۔ سم 25 ستمبر کو ایکٹو ہوئی۔ احسان اللہ احسان کے اسپیلنگ میں ش استعمال کیا گیا جس سے بہتر اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے حکومت میں رہ کر سب سے زیادہ سیکھا۔وزیراعظم

Related Posts