افغانستان کی مددکااعلان کرنیوالے ممالک کاخیرمقدم کرتے ہیں،امیرخان متقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی مددکااعلان کرنیوالے ممالک کاخیرمقدم کرتے ہیں،امیرخان متقی
افغانستان کی مددکااعلان کرنیوالے ممالک کاخیرمقدم کرتے ہیں،امیرخان متقی

کابل: افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مددکااعلان کرنیوالے ممالک کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سے اپیل ہے صحت،تعلیم،انفراسٹرکچرمیں مددکریں، رقم افغان بینک کے ذریعے مستحقین تک پہنچائی جائیگی۔

امیرخان متقی نے کہا کہ جولوگ افغانستان سے جاناچاہتے ہیں وہ جانے کیلئے آزادہیں، سرمایہ کارافغانستان آئیں ان کومکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

افغان عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی ادارے افغانستان میں منصوبے مکمل کریں،تعاون کریں گے، تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے دباؤمیں نہیں آئیں گے، کوشش ہے بیرون ملک افغان مہاجرین واپس آجائیں، ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنیکی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری افغانستان کی معاشی بحالی کیلئے 1.1ارب ڈالرز دینے کیلئے تیار

امیرخان متقی نے کہا کہ اقوام متحدہ اورخطے کے ممالک کے نمائندگان کیساتھ ملاقات ہوئی، انہوں نے تحفظات کااظہار کیا جن کودورکرنیکی کوشش کررہے ہیں۔

Related Posts