اسلام آباد :پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے پیر 13ستمبر سے 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا ہے،18سال سے کم عمر کے نوجوان اپنے (ب)فارم نمبر کے ذریعے ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ این سی او سی پہلے ہی 15سے 18سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکی ہے۔ ا
نہوں نے کہا کہ عوام کو لازمی طور پر ویکسین لگوانی چاہیے اور اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین کا بہت بڑا ذخیرہ دستیاب ہے اور جلد ہی ویکسین کی مزید کھیپ پہنچ جائے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان