عظیم اداکار عمر شریف کا امریکا میں علاج ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظیم اداکار عمر شریف کا امریکا میں علاج ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے
عظیم اداکار عمر شریف کا امریکا میں علاج ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے

کراچی: پاکستان ڈرامہ ، فلم اور تھیٹر کے عظیم مزاحیہ اداکار عمر شریف ان دنوں شدید علیل ہیں اور چند روز قبل حکومت سے اپنا امریکہ میں علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔ سندھ حکومت نے انہیں امریکہ بھجوانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں جن کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے۔

ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔ عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔ 

واضح رہے کہ اداکار عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے ہر ’ممکنہ تعاون‘ کی یقین دہانی کرادی

Related Posts