راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ن لیگ سب سے آگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ن لیگ سب سے آگے
راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، ن لیگ سب سے آگے
راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے آگے نکل گئی جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہوئے۔ ضلع راولپنڈی کے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 5 کنٹونمنٹ بورڈز کے 36 وارڈز ہیں۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 9 میں سے 7 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دئیے گئے۔
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 میں سے 5 وارڈز پر ن لیگ، 2 پر جماعتِ اسلامی، 2 پر تحریکِ انصاف جبکہ 1 وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 میں سے 8 نشستوں پر ن لیگ جبکہ 2 پر تحریکِ انصاف کامیاب ہوئی۔ ٹیکسلا کی 5 میں سے 3 نشستوں پر پی ٹی آئی جبکہ 2 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔
مری کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 میں سے 1 نشست پر ن لیگ جبکہ 1 پر تحریکِ انصاف نے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک عمر فاروق کے اعلان کردہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں 17 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ آزاد امیدوار ملک عثمان خان 2 ہزار 720 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 2 میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثر کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیا۔ وارڈ نمبر 3 میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ ن لیگ کے ارشد محمود قریشی 4 ہزار 194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے تحلیل احمد 2 ہزار 750ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 4 میں 12 امیدواروں میں سے ن لیگ کے رشید احمد جیت گئے۔
ن لیگ کے رشید احمد خان نے 4 ہزار 407 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران شہزاد 2 ہزار 945 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 میں بالٹی کے نشان پر آزاد امیدوار حاجی ظفر اقبال 5 ہزار 529 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
وارڈ نمبر 6 سے 10 کے ریٹرننگ افسر شاہد اقبال کے اعلان کردہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 6 میں ن لیگ کے ملک منصور افسر 1 ہزار 706 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 7 میں ن لیگ کے ملک امجد حسین، وارڈ نمبر 8 میں ن لیگ کے حافظ حسین احمد نے میدان مار لیا۔
اسی طرح وارڈ نمبر 9 میں ن لیگ کے چوہدری عبدالشکور  جبکہ وارڈ نمبر 0 میں ن لیگ کے ملک منیر احمد کامیاب ہوئے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی وارڈ نمبر 1 سے 5 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ وارڈ نمبر 1 میں ن لیگ کے راجہ پرویز اختر 1 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے زوہیب شاہد دوسرے نمبر پر رہے۔
چکلالہ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 میں جماعتِ اسلامی کے یاسر خان 1 ہزار 148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ق لیگ کے چوہدری اظہر اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3 میں جماعتِ اسلامی کے خالد محمود مرزا نے 2 ہزار 807 ووٹس سے میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی کے غلام مجتبیٰ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ وارڈ نمبر 4 میں 7 امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے بعد ن لیگ کے چوہدری چنگیز خان 2 ہزار 226 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے چوہدری ارسلان خان دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار چوہدری شہزاد احمد نے 1 ہزار 345ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ آزاد امیدوار محمد دلپذیر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 6 میں ن لیگ کے ملک اظہر نعیم 1 ہزار 706 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔
مزید برآں وارڈ نمبر 7 میں ن لیگ کے راجہ عرفان امتیاز 2 ہزار 431 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار حافظ ابرار دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 8 میں پی ٹی آئی کے چوہدری نعمان شوکت نے کامیابی حاسل کی۔ ن لیگ کے چوہدری اورنگزیب قریشی دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 9 میں ن لیگ کے محمد جمیل نے دیگر امیدواروں کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
پی ٹی آئی کے اجمیر خان نے وارڈ نمبر 10 میں میدان مار لیا۔ مری کے وارڈ نمبر 1 میں بھی پی ٹی آئی کے محمد خلیل 249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد بلال دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 میں ن لیگ کے راجہ اکمل نواز 478 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبت خان 291 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے وارڈ نمبر 1 سے ن لیگ کے حاجی عابد 738 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے ملک یاسر محمود دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 میں ن لیگ کے غلام دستگیر بٹ 568 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے منور خان دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3 میں تحریکِ انصاف کے ساجد کیانی نے میدان مار لیا۔
ساجد کیانی نے 1 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے۔ ن لیگ کے امیدوار ملک شفیق دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 4 سے ن لیگ کے سیف علی شاہ 648 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے رضا حسین شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 5 میں پی ٹی آئی کے سعد علی خان 751 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد ضرار اعوان دوسرے نمبر پر رہے۔
محمد ضرار اعوان نے 589ووٹ حاصل کیے۔ واہ کینٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں ن لیگ کے ملک امیر سلطان کامیاب رہے۔ وارڈ نمبر 2 میں ن لیگ کے راجہ ایوب مسلم، وارڈ نمبر 3 میں ن لیگ کے ملک راشد محمود، وارڈ نمبر 4 میں ن لیگ کے ملک عارف، وارڈ نمبر 5 میں ن لیگ کے راجہ عامر سعید، وارڈ نمبر 6 میں پی ٹی آئی کے سجاد صفدر کامیاب ہوئے۔
ضلع راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمان نے وارڈ نمبر 7 میں میدان مار لیا۔اسی طرھ  وارڈ نمبر 8 میں پی ٹی آئی کے ملک فہد مسعود، وارڈ نمبر 9 میں ن لیگ کے فرخ سلیم جبکہ وارڈ نمبر 10 میں ن لیگ کے چوہدری احسن کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، تحریکِ انصاف سب سے آگے

 

Related Posts