راولپنڈی: امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا، ولیم برنز نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا