اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ممتازبزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے سوگوار خاندان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ان بے مثال مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور غیر انسانی، انصاف کے منافی اور غیر قانونی کاروائیوں کیلئے بھارت کا احتساب کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کو ان کی مرضی کے مطابق اہلخانہ کو تدفین کے حق سے محروم کرنے کے بعد بھارتی قابض فورسز نے بے بنیاد الزامات کے تحت سید علی گیلانی کے خاندان کیخلاف کیسز رجسٹرد کر کے ہراسگی کا سلسلہ مزید تیز کر دیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے خاندان کیساتھ بھارتی بد سلوکی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے،تاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے سے روک سکے،لیکن بھارت اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ کشمیری عوام کا عزم دن بدن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیر اعظم