کراچی:یکجہتی اور بھائی چارے کے بے مثال مظاہرے میں، قومی اور بین الاقوامی کاروباری برادری نے مرحوم طارق سعید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
میموریل ریفرنس فیڈریشن ہاؤس، کراچی اور کیپٹل آفس، اسلام آباد اور لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے علاقائی دفاتر میں بیک وقت وسیع پیمانے پر منعقد کیا گیا اور زوم لنک کے ذریعے بھی سیکڑوں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شرکا ء میں معروف کا رباری شخصیا ت، صنعتکار، بین الاقوامی کاروباری رہنما، سیاستدان، صحافی، سرکاری ملازمین، سفارت کاروں اور ایف پی سی سی آئی کے سابق اور موجودہ عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے لیجنڈری تاجر رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر مرحوم طارق سعید کو شاندار الفا ظ میں یاد کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں ایک بہت بڑی شخصیت تھے اور ایف پی سی سی آئی کو بطور ادارہ بنانے اور کھڑا کرنے میں انہو ں نے بے پنہاں مدد فراہم کی۔
اسلامک چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر ، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کاروباری برادری نے ایف پی سی سی آئی اور طا رق سعید کے خاندان کے ساتھ انکے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
مرحوم رہنما کو ان اعلیٰ اداروں کی قیادت نے بالترتیب اسلامی، سارک اور ایشیا پیسیفک ممالک اور خطوں کو ایک ساتھ لانے میں طارق سعید کی خدمات کو سراہا ہے۔ طارق سعید نے انٹر نیشنل اہمیت اور اقتصادی تعاون کے ان بین الاقوامی اور علاقائی فورمز میں پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کی فعال شرکت کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:ایف بی آرکارئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ