سگریٹ پینے والوں میں کورونا کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سگریٹ پینے والوں میں کورونا کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت
سگریٹ پینے والوں میں کورونا کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت

کراچی:عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے انسداد سگریٹ نوشی یونٹ کی ایک عہدیدار ڈاکٹر ہیبی گودہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشِی کرنے والے لوگوں کے کورونا جیسی علامات پر اسپتال لائے جانے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ زیادہ کیسز انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں لائے جاتے ہیں۔

جہاں انہیں مصنوعی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ پینے والے میں کوویڈ 19 کی بیماری سے مرنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

کیونکہ تمباکو دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، کینسر، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں سیگریٹ نوشی کا نتیجہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد سگریٹ نوشی نہیں کرتے وہ کورونا سے 50فیصد تک محفوظ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی،طلبہ کوکوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم روک دی گئی

Related Posts