سعودی خاتون نے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
سعودی خاتون نے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا
سعودی خاتون نے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا

ریاض:سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انجینئر ندی البیطار نے وضاحت کی کہ اس نے مملکت میں کھجور کے باغات میں کسانوں کو کھجوریں اتارتے دیکھا۔ اس دوران اسے اندازہ ہوا کہ کھجوریں اتارنے کا عمل کتنا کٹھن اور خطرناک ہے۔

کسان کرین کی مدد سے کھجوریں اتارتے ہیں مگر کھجور کے بعض درخت 10میٹر سے زیادہ اونچے ہونے کی وجہ سے کرین کے ذریعے وہاں تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

یہی وجہ کے کہ کھجوریں اتارتے وقت گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔وہاں سے اس نے سوچا کہ کیوں نہ کوئی ایسا روبوٹ تیار کیا جائے جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو۔

مزید پڑھیں: ترکی، 1360 کلو وزن سمیت 30 گھنٹے فضا میں رہنے والا ڈرون فوج کے سپرد

چنانچہ اس نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا جس کے آٹھ بازو اور ہاتھ ہیں۔ اس نے بتایا کہ روبوٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے مکینیکل انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کی ایک مربوط ٹیم کی ضرورت ہے۔

Related Posts