آسٹریا کا افغانستان سے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Austria thanks Pakistan for support in transit of its nationals from Afghanistan

اسلام آباد:آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ آسٹریا کا افغانستان سے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا۔

اس موقع پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

شا ہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے، ہم تمام افغان گروہوں کو جامع سیاسی تصفیے کیلئے سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ترغیب دے رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں افغان شہریوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں گزشتہ چالیس سال سے جاری جنگ و جدل کے خاتمے کیلئے یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے استحکام کیلئے عالمی برادری کی جانب سے یکجہتی کا اظہار، ان امن کاوشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

آسٹریا کی وزیر خارجہ نے کابل سے آسٹرین شہریوں کے انخلاء میںپاکستان کی جانب فراہم کردہ معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:غیرملکی افواج کا انخلاء، طالبان کاافغانستان میں کنٹرول، پنج شیر میں لڑائی، نئی حکومت کا اعلان کب ہوگا ؟

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان، کی جانب سے انخلاء کے عمل میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال کو معمول پر لانے،افغان مہاجرین کے بہاؤ سے بچنے اور خانہ جنگی کے خدشے کو دور کرنے کیلئے، سب کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی المیے اور معاشی بحران سے بچاؤ کیلئے، عالمی برادری کو افغانوں کی معاونت کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریا کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام پر آسٹرین قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان، تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور کلچر کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آسٹرین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان ،جبکہ آسٹرین وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ آسٹریا کی دعوت دی۔

Related Posts