سرفراز کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے، سکندر بخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے، سکندر بخت
سرفراز کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے، سکندر بخت

کراچی:سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر زیادتی کی گئی تھی،اب ان کی جگہ نوجوان کو موقع دینا اچھا فیصلہ ہے۔

سکندر بخت نے ایک انٹرویومیں کہا کہ اچھا ہے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد اور صہیب مقصود باہر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔

میزبان ٹیم کو کیوی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 5 ستمبر، چوتھا 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے14 نومبر تک یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ کیویز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کھاگئے۔ شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کا سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ان کا یہ فیصلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا دوسرا بدترین فیصلہ بن گیا جہاں کیویز 60 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ یہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ سب سے کم ترین اسکور ہے۔

Related Posts