امریکا میں طوفان آئیڈا نے تبادی مچادی، شدید بارشوں سے 14افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں طوفان آئیڈا نے تبادی مچادی، شدید بارشوں سے 14افراد ہلاک
امریکا میں طوفان آئیڈا نے تبادی مچادی، شدید بارشوں سے 14افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: امریکا میں طوفان آئیڈا نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی کئی ریاستیں طوفان آئیڈا کی لپیٹ میں آچکی ہیں، طوفان کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سب سے بڑے امریکی شہر نیویارک میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

تیز بارشوں کے باعث سڑکوں پر بھر چکا ہے، اور نیویارک کی تقریباً تمام زیرزمین چلنے والی ٹرینیں معطل ہیں جب کہ درجنوں پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

تاہم اس اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بارشوں کے باعث کل 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 8 افراد گھر کی بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کے باعث ہلاک ہوئے۔

دیگر امریکی ریاستوں نیو جرسی اور پنسلوانیا میں بھی بارشوں کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، نیوجرسی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ریاستی گورنرز کی جانب سے تینوں ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی امداد بند، افغانستان کی طالبان حکومت کو معاشی مسائل نے گھیر لیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تینوں متاثرہ ریاستوں میں بجلی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے اور تقریباً ایک لاکھ گھروں کی بجلی ابھی تک بحال نہیں ہوسکی،کئی مقامات پر درخت گرنے اور مواصلاتی نظام میں خلل آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔تاہم امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts