کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھولنے کیلئے طالبان کیساتھ کام کررہے ہیں، قطری وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھولنے کیلئے طالبان کیساتھ کام کررہے ہیں، قطری وزیرخارجہ
کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھولنے کیلئے طالبان کیساتھ کام کررہے ہیں، قطری وزیرخارجہ

کابل:قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ قطر طالبان کے ساتھ مل کر جلد ازجلدکابل ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام کررہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمان نے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ترکی سے بھی مدد لینے پر غورکررہے ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے ہمراہ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے لیے ہم بہت محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہم جلد ہی اسے چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

افغان سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ سے اندرون ملک پروازیں (آج)جمعہ سے شروع کی جائیں گی، بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے میں وقت لگے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب آج دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، برطانوی وزیر خارجہ دو روز پاکستان میں قیام کریں گے۔

اس سے قبل برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت مستقبل میں متوقع طور پر طالبان کو تسلیم نہیں کرے گی۔دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اب ’اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔‘ طالبان پر ’معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے‘ ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔

بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے برا راست متاثر ہوئے ہیں جبکہ بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جو انسانی خطرے اور حالت زار سے متاثر ہوں گے۔ ہم یقینی طور پر انھیں دیکھ رہے ہوں گے اور سب سے اہم بات کہ جو یقین دہانی انھوں نے کرائی ہے وہ اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب آج دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم سے ملاقات میں چار اہم نکات پر بات کی گئی ہے۔

Related Posts