روس کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچ گئی جس میں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج صبح سپوتنک فائیو کی پہلی کھیپ وزارتِ صحت کے حکام کے حوالے کی گئی۔ سپوتنک فائیو ویکسین کی فراہمی کا مقصد کورونا کی روک تھام ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی نظرِ ثانی شدہ گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔ 12 سے 17 سالہ افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
این سی او سی حکام کے مطابق کم قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی جن کا میڈیکل دستاویزات مہیا کرنا ضروری ہے۔ نابالغ افراد کیلئے ب فارم مہیا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں سخت کردی گئیں، سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والے افراد کی شاپنگ مال آمد پر گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔ پٹرول بھی نہیں دیاجائے گا۔
خیال رہے کہ آج سے بغیر ویکسین لگوائے شاپنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس میں کھانا اور سفر کرنا بھی ویکسینیشن سے مشروط کردیا گیا۔
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں مل سکے گی۔
مزید پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والوں کی شاپنگ مال آمد پر گرفتاری کا حکم