مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف
مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے یہ بات دفاع اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ کمیٹیوں کے ارکان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

جی ایچ کیو آئے ہوئے وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ مسلح افواج نے عوامی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ مسلح افواج عوامی حمایت سے ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے، چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی رابطوں کے ثمرات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے انتہا پسندی کیخلاف قوم کے تعاون سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts