کراچی:پاکستان یارن مرچنٹس نے کراچی چیمبر کی ایم سی نشستوں پربی ایم جی کی بلامقابلہ کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی سراج قاسم تیلی کے ویژن، زبیر موتی والا کی قیادت پر بزنس کمیونٹی کو بھرپور اعتمادہے۔
پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے سینئر وائس چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی ،پائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی ،پائماممبران رفیق ابراہیم، اقبال مانڈویا، عبدالرزاق اگر، ناصر رنگون والا،رفیق میسور والا، محمد عثمان،خورشید شیخ،اسلم موٹن،ثاقب گڈلک، ثاقب نسیم،جاوید خانانی، خرم بھراڑہ،دانش حنیف،عدنان ریاض ودیگرنے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی منیجنگ کمیٹی کے نشستوں پر بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے تمام امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا اور دیگر رہنماؤں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم جی نے اپنی مسلسل کامیابیوں کی روایت برقرار رکھی اور یہ سب بزنس کمیونٹی کے بھرپور اعتماد کی بدولت ہی ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں:امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کاپی آئی اے پراعتماد کا اظہار