اورنگی ٹاؤن میں دہشت گرد نے سرعام گولیاں مارکر پولیس اہلکار کو شہیدکردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Husband kills wife in Karachi

کراچی:منگھوپیر انویسٹی گیشن میں تعینات اے ایس آئی اکرم خان ولد سرور خان فائرنگ کے واقعے میں شہید،واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔

شہید پولیس افسر ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا جب ایک دہشت گرد نے نشانہ بنایا،اے ایس آئی اکرم خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اور شاہدین کے بیانات لے رہی ہےاورضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے ،فوٹیج میں میں ایک دہشت گرد کو دونوں ہاتھوں میں پستول لئے ہوٹل کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دہشت گرد نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی پولیس اہلکار پر دونوں ہاتھوں سے فائرنگ شروع کر دی، اہلکار کے ساتھ بیٹھے لوگوں نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم نے دونوں ہاتھوں سے آٹھ سے زائد گولیاں چلائیں اورباآسانی فرار ہوگیا۔

دو روز قبل اراضی کے تنازع پر کشیدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:مچھر کالونی میں ماہانہ کروڑ وں کا گٹکے کا ٹھیکہ پولیس اہلکار کے حوالے، حکام خاموش

پولیس کے مطابق بابڑاروڈ پر دو گروپوں میں اراضی کے تنازع پر کشیدگی چل رہی تھی جہاں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او گھارونے بتایاکہ مجھے بھی ہاتھ میں گولی لگی ہے۔فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی علی نواز اور اے ایس آئی محمد بخش شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد اعلی پولیس افسران بھی گھارو پہنچ گئے ہیں، ملزمان کے خلاف علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Related Posts