کابل سے امریکا منتقل ہونیوالے 4ہزار افراد کو کراچی لانے کا فیصلہ

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
کابل سے امریکا منتقل ہونیوالے تقریبا 4 ہزار افراد کو کراچی لانے کا فیصلہ
کابل سے امریکا منتقل ہونیوالے تقریبا 4 ہزار افراد کو کراچی لانے کا فیصلہ

کراچی:حکومت نے امریکی درخواست پرکابل سے امریکا جانے والے 3 تا 4 ہزار افغان باشندوں کو ایک ماہ کے لیے کراچی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ابتدائی پانچ پروازیں جمعہ سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کابل سے افغان شہریوں کی پاکستان منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حکام نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لائی جانے والی پروازوں کے انتظامات سے متعلق غورو خوض کیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی مددگاروں کے انخلا کے لیے 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں لینڈ کریں گی، اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا آج (جمعہ)سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کا امکان ہے جس کے ذریعے افغانستان سے 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے۔

کابل سے انخلا کرنے والے افراد کو امریکا منتقل کیے جانے سے پہلے کچھ وقت کے لیے کراچی میں رکھا جائے گا جس کے لیے مذکورہ افراد کو ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ ان کی کراچی میں ایک ماہ رہائش کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کابل میں 2بم دھماکے، 10امریکی فوجیوں سمیت 60افراد ہلاک، غیر ملکی میڈیا

Related Posts