اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے، فغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے روم میں قائم اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم بیسلے نے جمعرات کو ملاقات کی۔
وزیراعظم نے عالمی ادارہ خوراک کے اس کردار کی تعریف کی جو وہ ہنگامی حالات میں بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کو خوراک کی معاونت فراہم کرنے اور دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں خوراک اور غذائی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست بات کریں گے