ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ
ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سپورٹس فیڈریشنز کا سسٹم میں کردار اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں کھیلوں سے محبت کرنیوالا شخص ہوں، تاہم میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملک  میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیں، با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے، کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے  چاہئیے۔

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ اور صدر ایاز اکبر یوسفزئی نے کی۔ وفد نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں کا بچوں پر بہیمانہ تشدد، اہل محلہ کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Related Posts