پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 19ہزار افراد متاثر، 24ہزار848 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 19ہزار افراد متاثر، 24ہزار848 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 19ہزار افراد متاثر، 24ہزار848 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 19 ہزار 970 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 24 ہزار 848 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 مزید افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار770 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار42 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 73 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288 کیسز اور 11 ہزار 505 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 18 ہزار 478 افراد متاثر اور 6ہزار566 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 55  ہزار712 افراد متاثر اور 4ہزار 750جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 781 کیسز اور 335اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 95ہزار709 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 848انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 579 افراد متاثر جبکہ 169جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز اور 675اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 648مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 6 ہزار78 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 44ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں سے 500یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

Related Posts