طلاق کے بعد سابق شوہر کا دوبارہ شادی سے انکار، بیوی نے شوہرپر تیزاب پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سابقہ اہلیہ نے دوبارہ شادی نہ کرنے پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا
کراچی، سابقہ اہلیہ نے دوبارہ شادی نہ کرنے پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

کراچی میں سابقہ اہلیہ نے مبینہ طور پر دوبارہ شادی نہ کرنے پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں نوجوان جھلس کر بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی کا یہ واقعہ جمعرات کے روز کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں پیش آیا۔  متاثرہ نوجوان کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابقہ بیوی نے اسے دو لڑکوں کے ذریعے دھوکے سے ملاقات کیلئے بلوایا۔

متاثرہ نوجوان کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کو 9 ماہ قبل طلاق ہوئی جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کر رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے تھانے پہنچ کر سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا۔

نیو کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے جھلس گئے ہیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں متاثرہ نوجوان کا بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل لیاقت آباد میں جھگڑے پر پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار ہوا تو متاثرہ شخص نے رہائی دلوادی۔

شہرِ قائد کے علاقے لیاقت آباد نمبر 8 میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا، بعد ازاں جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

گزشتہ ماہ پولیس نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا

آج سے 1 برس قبل کراچی میں  جائیداد کے تنازعے پر ایک خاتون سمیت 2 ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینکا جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ اگست 2020 کے دوران کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر ایک پلاٹ کیلئے 2 خواتین کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: جائیداد کے تنازعے پرملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، مقدمہ درج

Related Posts