کراچی کے علاقے گلبہار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جنہیں علاقہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران رضویہ تھانے کا 1 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ملزمان اور پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری اسٹریٹ کرائمزکے مقدمات ہی درج نہیں کراتے، غلام نبی میمن
پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو گلبہار میں واقع ایک گھر میں واردات کرنے کے لیے آئے جن کے بارے میں اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقعے پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کو خبردار کیا، تاہم انہوں نے فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کردی۔
ایس ایس پی عارف اسلم کا کہنا تھا کہ سگے بھائی کا رشتہ ہونے کے باوجود توصیف، ثاقب اور آصف نامی ملزمان مل کر ڈکیتیاں کرتے تھے جنہیں پہلے بھی گرفتار کیا گیا، تاہم آزاد ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ لوٹ مار شروع کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایت پرکراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی انڈوں کے 102کریٹ برآمد کرلیے۔
کلفٹن میں گزشتہ روز پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ساتھ میں کارروائی کی۔
پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت پر دکان پر چھاپہ مارا گیا۔دکان سے پلاسٹک کے انڈوں کے دو کریٹ برآمد ہوئے اور2افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق انڈے پلاسٹک مٹیریل سے بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف،2 ملزمان گرفتار