اسلام آباد:پاکستان، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سفارت خانوں کو فعال رکھیں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکاروں، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد کے لیے پاکستانی سفارت خانہ ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کر رہا ہے۔
جبکہ پاکستانی ایئر پورٹس پر آنے والے افراد کو آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔دوسری طرف روس کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس کا کابل میں سفارت خانہ بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
چین نے افغانستان میں بسنے والے اپنے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا ہے تاہم چینی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے افغانستان میں مختلف فریقوں سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بات کی ہے۔
قندھار ہوائی اڈے میں محصور افغان افواج نے ہتھیار ڈال دیے
طالبان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قندھار کے ہوائی اڈے میں محصور افغان فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ تین دن سے ایئر پورٹ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔قندھار افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور امریکہ کا بگرام ایئر بیس بھی یہیں واقع تھا۔
مزید پڑھیں: زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا، اقوام متحدہ