کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم ایک حقیقت ہے جو بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، اس سے قبل پاکستان میں الگ الگ تعلیمی نظام تھا،غریب کے لئے الگاور امیر کے لئے الگ نظام تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک کی عوام کو یکسان تعلیمی نظام فراہم کیا ہے،غریبوں کے بچوں میں ٹیلینٹ بہت ہوتا تھا لیکن تعلیمی نظام یکسان نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکتے تھے،صحت کے میدان میں دہرے نظام کا خاتمہ کیا گیا ہے ہر غریب کے لئے عمران خان نے صحت کارڈ دیا ہے تاکہ غریب لوگ بھی اپنی مرضی سے بڑے اسپتالوں سے علاج کروا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت وفاقی حکومت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک سے دہرے نظام کا خاتمہ کیا ہے۔
پہلے غریب لوگ عدالتوں میں حاضریاں لگاتے تھے اس دور میں بڑے لوگ بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، جب ہم کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں تو سندھ میں 18وین ترمیم سامنے لایا جاتا ہے، صحت کارڈ بھی سندھ حکومت نے عوام کو دینے نہیں دیا کیوں کہ 18وین ترمیم سامنے لائی گئی۔
آج یکساں تعلیم نظام ملک بھر میں نافذ عمل ہورہا ہے سندھ حکومت نے مخالفت کر دی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے،سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ غریب اور امیر کا بچہ ایک جیسی تعلیم حاصل کرے، سندھ میں دہرا نظام سندھ حکومت کی پیداوار ہے۔
جب گٹر ابلتے ہیں، کراچی میں کچرہ ہوتا ہے، کرونا کی ویکسین نہیں ملتی تو سندھ حکومت کو وفاقی حکومت یاد آجاتی ہے لیکن جب عوامی بھلائی کا کام کیا جاتا ہے تو سندھ حکومت اس کی مخالفت کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں بھی یکساں تعلیمی نظام ہونا چاہیے تاکہ امیر اور غریب دونوں کے بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکیں۔ وزیر اعلی سندھ کا بیان آیا تھا کہ سندھ پولیس نے منشیات کے خلاف کام شروع کر دیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ہماری مدد کرے، اے این ایف ضرور مد کرے گی لیکن آپ مدد لینا چاہیں،غلام قادر مری آصف علی زرداری کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ سندھ پولیس کی سرپرستی میں میرپورخاص میں منشیات فروشی کا کام ہورہا ہے۔
سکندر راہوپوٹا کا بھائی سرور راہوپوٹو 67 کلو منشیات میں مفرور ہے جس کو وزیر اعلی ہاؤس میں پناہ دی گئی ہے اگر وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ اے این ایف آپ کے ساتھ کام کرے یہ 67 چرس کا کیس بھی اے این ایف کے حوالے کیا جائے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خود پولیس کو سیاسی بنایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشتگرد کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، سعید غنی