اشرف غنی ڈالرز سے بھری 4 گاڑیاں لیکر فرار ہوئے، روس کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشرف غنی ڈالرز سے بھری 4 گاڑیاں لیکر فرار ہوئے، روس کا دعویٰ
اشرف غنی ڈالرز سے بھری 4 گاڑیاں لیکر فرار ہوئے، روس کا دعویٰ

کابل: افغانستان میں روسی سفارتخانے نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشر ف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے ڈالرز سے بھری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

افغانستان میں موجود روس کے سفارتخانے کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کی کامیابیوں کے بعد افغانستان کے صدر ملک سے بھاگتے ہوئے امریکی ڈالرز سے بھری ہوئی 4 گاڑیاں ساتھ لیکررفو چکر ہوئے۔

اشرف غنی ڈالرز سے بھرا ہیلی کاپٹر بھی ساتھ لے گئے، جگہ نہ ہونے کے باعث کیش کی بڑی مقدار چھوڑنی بھی پڑی۔اُدھر امریکا اور روس کے نمائندے خصوصی برائے افغانستان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضمیر کابلوف اور زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، روس، پاکستان، چین اور امریکا افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کمانڈر اسماعیل خان ایران فرار ہوگئے ہیں اور وہ اس وقت وہ مشہد میں موجود ہیں، افغان میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ کمانڈر اسماعیل خان طالبان سے مشاورت کرکے ایران گئے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے کے بعد کمانڈراسماعیل خان ہرات کی رہائشگاہ پر4دن رہے۔

مزید پڑھیں: طالبان کابل میں داخل ہوتے ہی جیت گئے تھے، اشرف غنی نے اعلانیہ ہارمان لی

دوسری جانب امریکا نے ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے لیے مشکلات پیدا کی گئیں تو سخت رد عمل ملے گا۔

Related Posts