اسٹاک مارکیٹ میں 257.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 257.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46912.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ادویہ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ڈالر کی قیمت 164 روپے سے بڑھ کر 164 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریدنے میں عدم دلچسپی دکھائی گئی۔