جہاز پر لٹک کر افغانستان سے فرار کی کوشش، 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہاز پر لٹک کر افغانستان سے فرار کی کوشش، 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو وائرل
جہاز پر لٹک کر افغانستان سے فرار کی کوشش، 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو وائرل

کابل: افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئر پورٹ پہنچنے والے3 نوجوان ملک چھوڑنے کے جنون میں طیارے کے پہیوں سے چمٹ گئے اور دوران پرواز بلندی سے زمین پر گر کر اپنی زندگیاں گنواں بیٹھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کابل میں طالبان کے داخل ہونے اور صدارتی محل پر قبضے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑنے کے لیے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے۔

شہری بے قراری کے عالم میں ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے ہر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران 2 نوجوان ایک c-17 طیارے کے پہیوں یا سامان رکھنے والے خانے کے دروازے سے چمٹ گئے۔

طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری اور فضا میں بلند ہوا اسی دوران تینوں نوجوان طیارے سے ایئرپورٹ کے قریب بنے گھر کی چھت پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے سے گرنے والے نوجوانوں کی تعداد 2 نہیں 3 ہے تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔دریں اثنا ایئرپورٹ پر افراتفری اور ہجوم کے رن وے پر زبردستی گھسنے کی کوشش کے دوران امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 شہری بھی ہلاک ہوئے۔

Related Posts