وائی فائی کے صحیح استعمال کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، شاہد آفریدی
پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، شاہد آفریدی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک میں وائی فائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائی فائی کو صحیح استعمال کرنے کے لیے پہلے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سارے دیہی علاقے ایسے ہیں جہاں تعلیم کی سہولت ابھی موجود نہیں ہے اور وائی فائی پہلے پہنچ گیا۔

سابق کپتان قومی ٹیم شاہد آفریدی نے کہا کہ وائی فائی چلانے کے لیے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے، کسی چیز کے استعمال کے لیے پہلے آپ کے پاس تعلیم تو ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کس طرح سے ہم نے ٹک ٹاک کااستعمال کیا، کتنے حادثات ہوئے ہیں اس ملک میں، کسی کو پتا ہی نہیں ہیں کہ کس لیے استعمال کیا جاتا ہے اور کتنا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کی جانب دیکھیں، میں 12، 13 سال کے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل دیکھ کر حیران ہوجاتا ہوں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی بیٹی ابھی 19 سال کی ہوئی تو انہوں نے اسے موبائل لے کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کا آئندہ پی ایس ایل سیزن سے قبل کراچی کنگز کو چھوڑنے کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا وقت ہوتا ہے جب بچوں کو اپنیٹارگیٹس اور خوابوں کو پورا کرنا ہوتا ہے تو ایسی چیزوں سے ان کا دھیان بٹ جاتا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کاخیال ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے۔

Related Posts