لاہور: پاکستانی سوشل میڈیا میں پر بھرپور طریقے سے متحرک رہنے والے ناصر جان خان نے آج “جمعہ” کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔
اکتوبر 2020 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام مزاحیہ ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں اب سرخ شلوار قمیض میں ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہیں ، دلہن نے بھی دلہا کا میچنگ جوڑو پہن رکھا ہے۔
“آخر میں نے شادی کرلی” کے عنوان نے انہوں نے تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں اگرچہ خاتون کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا جبکہ ناصر خان اپنے کمرے میں بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار تقریباً ایک ماہ سے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق اشارہ دے رہا تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں اسٹار نے ایک سیلفی بھی شیئر کی تھی جو اس کی شادی سے قبل آخری تصویر تھی۔
Finally I’m engaged. Alhamdulilah
My life partner is very nice and well educated. Nikah will be next week. I invited to all of my fans and all media channels. Welcome— Nasir Khan Jan (@NKJModel) October 13, 2020