راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی جس کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 1 گرفتار ہوا جبکہ پاک فوج کے جوان نائیک ضیاء الدین نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پاک فوج کے نائیک ضیاء الدین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد پاک فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاکستان آرمی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران سپاہی جنید نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی جنید شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سپاہی جنید شہید